بیٹے شادی نہیں کرنے دیتے، 90سالہ بابا جی تھانے جا پہنچے، بیٹوں کیساتھ صلح کیلئے شرط بھی بتا دی

سرگودھا(پی این آئی) دل جوان ہو تو عمروں میں کیا رکھا ہے کو عملی شکل دینے کے لئے 90 سالہ بزرگ نے شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر بیٹوں کے خلاف تھانہ میں درخواست دے کر مکان خالی کرنے کی دھمکی دیدی جس پر بیٹے باپ کو شادی کی اجازت دینے کا سوچنے پر مجبور دکھائی دینے لگے۔

سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں 90 سالہ معمربزرگ محمد افضل خان نے شادی کی خواہش ظاہر کی تو بیٹے رکاوٹ بن گے جس پر باپ بیٹوں کے خلاف تھانہ پہنچ گیا اور بیٹوں کو مکان خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔جس کا کہنا ہے کہ دل جوان ہو تو عمروں میں کیا رکھا ہے اس لئے وہ 90 سال کی عمر میں شادی کا ارادہ رکھتا ہے جس میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرئے گا۔اس لئے شادی سے کم پر بیٹوں سے مفاہمت ممکن نہیں اور اگر شادی کروانے پر رضامندی ظاہر کر دیں تو صلح کی جاسکتی ہے۔جو باپ کی بات ماننے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close