فروری میں دو دن ایسے آئیں گے جب ہر خواہش پوری ہو گی، ماہر علم نجوم کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی ) پاکستان کے ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے دعویٰ کیا ہے ماہ فروری کے دو دن ایسے ہوں گے جس میں ہر خواہش پوری ہو سکتی ہے۔راجہ حیدر حال ہی میں ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس انہوں نے رواں سال سے متعلق بتایا کہ اس سال میں دو دن ایسے آنے والے ہیں جس میں جو مانگیں گے وہ ملے گا، جو کریں گے وہ 10 گنا زیادہ ہو گا۔

انہوں نے ان دنوں کے حوالے سے کہا کہ وہ تاریخ ہے 2 فروری 2022 اور 22 فروری 2022، ان تاریخوں میں جو بھی دعا مانگیں گے وہ قبول ہوگی۔ماہر علمِ نجوم نے بتایا کہ اس سال پاکستانی شوبز میں سات بڑی شادیاں ہوں گی جن میں سے اسی سال دو ختم بھی ہو جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close