لاش کے ساتھ 124 زہریلےسانپ، لاش کس کی تھی؟ پولیس حکام کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

میری لینڈ (پی این آئی) یہ معاملہ صرف پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں ہی نہیں امریکہ میں بھی ہو سکتا ہے کہ کسی لاش کے ساتھ لپٹے سینکڑوں سانپ پائے جائیں۔ حیرت انگیز طور پر یہ امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں ہوا جہاںچارلس کاؤنٹی کی پولیس کو میں ایک شخص کی لاش اس کے گھر سے ملی، وہاں دہشت ناک منظر تھاجسے دیکھ کر ایک دفعہ تو پولیس حکام کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

49 سالہ شخص کافی دن اپنے ہمسایوں کونظر نہ آیا تو اس کے پڑوسی نے گھر میں جھانکا اور اسے زمین پر پڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھر سے تقریباً 124 سانپ بھی ملے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ان سانپوں میں سے بعض کو زہریلے سانپ کے طور پر شناخت کیا گیا۔ ان میں مختلف اقسام کے سانپ بشمول اژدھے، پھنکارنے والے سانپ، کوبرا اور بلیک ممبا شامل ہیں۔چارلس کاؤنٹی کے شیرف آفس کے مطابق ان سانپوں کو ایک ٹینک نما پنجرے میں رکھا گیا تھا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے بظاہر کوئی گڑبڑ تو نظر نہیں آئی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے کہ یہاں 124 خطرناک اور خوفناک سانپ کیوں موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں