گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کے لیے لڑکے اپنا گردہ دے دیا، گرل فرینڈ نے شادی کسی اور سے کر لی

میکسیکو (پی این آئی) محبت کی ناکامی کی داستانیں اور محبوب کی بے وفائی کے قصے صرف برصغیر میں لکھی جانے والی لوک داستانوں میں ہی نہیں ملتے بلکہ اس کی کئی مثالیں یورپ اور امریکہ میں آج بھی مل جاتی ہیں، ایک ایسی ہی دل دہلا دینے والی کہانی جنوبی امریکہ میں سامنے آئی ہے کہ جہاں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کے لیے اُسے اپنا گردہ عطیہ کیا لیکن چند ہفتے بعدگرل فرینڈ نے کسی دوسرے لڑکے سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسکو کی ریاست باجا کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اوزیل مارٹنیز نامی شخص نے اپنی محبت کی دُکھ بھری داستان سُناتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ کی والدہ کو ایک گردہ عطیہ کیا تھا لیکن میری گرل فرینڈ نے مجھے چھوڑ دیا اور ایک ماہ بعد کسی اور سے شادی کر لی۔بدقسمت اوزیل مارٹنیز جوکہ پیشے سے ایک استاد ہیں اُنہوں نے اپنی ویڈیو، ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ آپریشن کے ایک ماہ بعد گرل فرینڈ نے کسی اور سے شادی کر لی تھی۔اوزیل مارٹنیز نے اپنی ایک اور ویڈیو میں کہا کہ ’میں اب جذباتی طور پر ٹھیک ہوں، میں اور وہ اب دوست نہیں ہیں ۔اُنہوں نے دوسرے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلقات میں ایسی غلطی نہ کریں۔ ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close