شادی ہال سے گدھوں کاگوشت ملنے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

کراچی (پی این آئی) نیو کراچی4کے چورنگی کے قریب ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں مبینہ طور پر گدھوں کو کاٹے جانے کے معاملے کی اصل کہانی سامنے آ گئی ہے۔مقامی پولیس کا دعویٰ ہے کہ مددگار 15 کی اطلاع پر گزشتہ شب ٹوٹے ہوئے شادی ہال پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا جہاں بڑی مقدار میں کٹا ہوا گوشت موجود تھا جبکہ ساتھ ہی گدھے بھی بندھے ہوئے تھے، کٹے ہوئے گوشت کے قریب سے گائے کی سری اور کھر بھی ملے ،

جائے وقوع سے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے باعث وائرل ہو گیا اور شہریوں نے اس پر اپنی رائے دیان شروع کر دی۔ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست افراد نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے لیے گوشت کاٹا جا رہا تھا ، خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنے گدھے یہاں باندھے ہوئے تھے۔ اس معاملے پرعلاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پولیس چھاپے سے قبل گدھوں کے کٹے ہوئے سر اور دیگر شواہد ہٹا دیے تھےجبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گدھوں کے مالک بھی تلاش کر لیے گئے ہیں جنہوں نے بندھے ہوئے گدھوں کی گنتی مکمل بتائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close