نئی دہلی(آئی این پی)بھوپال پولیس کا اہلکار مونچھیں کٹوانے کے معاملے پر افسران کے سامنے ڈٹ گیا۔تفصیلات کے پولیس کانسٹیبل راکیش رانا بھوپال میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینا ت تھا،اس کی بڑی مونچھوں کے سبب افسران کو جانب سے اس کو مونچھیں چھوٹی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اس نے یہ کہہ کر مونچھیں کٹوانے سے انکار کردیا کہ میں راجپوت ہوں ،مونچھیں نہیں کٹواؤ ں گا بیشک مجھے معطل کردیا جائے۔حکم عدولی پر اعلی افسران نے پولیس کانسٹیبل راکیش رانا کو معطل کردیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں