قرض کی درخواست مسترد ، شہری نے بینک کو آگ لگادی، لاکھوں روپے نقدی سمیت بینک کا سامان جل کر خاکستر

بنگلور(آئی این پی)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے قرض کی درخواست مسترد ہونے پر طیش میں آکر بینک کو آگ لگادی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع ہویری میں 33 سالہ وسیم حضرت صاحب ملا نے بینک میں قرضے کی درخواست دی تھی۔ بینک عملے نے شرائط پوری نہ ہونے کی بنا پر اس کی درخواست مسترد کردی جس پر وہ طیش میں آگیا۔ اتوار کی رات ملزم نے بینک کی ایک کھڑکی توڑی اور عمارت کے اندر داخل ہوگیا جہاں اس نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں 12 لاکھ روپے نقدی، پانچ کمپیوٹر، پنکھے، بتیاں، پاس بک پرنٹر، کیش کاؤنٹنگ مشین، دستاویزات، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر اشیا خاکستر ہوگئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close