اہم اسلامی ملک نے جہنم کا دروازہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

اشک آباد (پی ا ین آئی) وسط ایشیائی ملک ترکمانستان کی حکومت نے جہنم کا دروازہ کہلانے والے آگ کے گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکمانستان میں سنہ 1971 میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران ماہرین نے ایک گڑھا کھودا تھا جس میں آگ بھڑک اٹھی جو 50 برس بعد بھی مسلسل جل رہی ہے۔

آج تک ماہرین اس آگ کو بجھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے نہ صرف قریبی ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ معدنیات بھی ضائع ہو رہی ہیں۔ہفتے کے روز ترکمانستان کے صدر قلی بردی محمدوف نے جہنم کا دروازہ کہلانے والی اس آگ کو بجھانے اور اس گڑھے کو بند کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین اس آگ کو بجھانے کا کوئی راستہ ڈھونڈیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close