شاپنگ مال میں چوری کرنے والی یورپی خاتون کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

دبئی (پی این آئی) دبئی میں واقع ایک شاپنگ مال سے چوری کے جرم میں یورپی خاتون کو دبئی کی عدالت نے قید کی سزا سنادی۔ یہ حیران کن واقعہ ایسے حالات میں پیش آیا ہے جب متحدہ عرب امارات کی ریاستیں یورپی باشندوں کی دلچسپی کا مرکز بن چکی ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس 46 سالہ خاتون پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مال کے سیکیورٹی افسر نے خاتون کو مال سے چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا اور اسی نے دبئی پولیس کو اس کی شکایت کی تھی۔ دبئی کے مال میں ڈیوٹی دینے والے اس سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ خاتون نے شاپنک مال سے گارمنٹس کا سامان چوری کیا اور وہ مال سے نکلنے ہی والی تھی کہ اس کو پکڑ لیا گیا۔ مذکورہ سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ خاتون کے بیگ کی تلاشی لینے کے بعد اس میں چوری شدہ کپڑے ملے جس کے بعد پولیس نے آکر اسے گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران خاتون نے چوری کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس نے مال کی پہلی منزل پر موجود ایک اسٹور میں 3 عدد لباس کے چوری سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے ٹیگز کو ہٹادیا تھا۔

اس اعتراف کے بعد اس خاتون کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں