سیالکوٹ (پی این آئی) شہر اقبال کے کے قریبی قصبے میں ایک بڑے زمیندار نے اپنے بیٹے کی شادی میں شاہ خرچی کی نئی مثال قائم کر دی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں میں بڑے زمیندار نے بیٹے کی شادی کے موقع پر بارات پر گاؤں کی روایت کے مطابق صرف نوٹ ہی نچھاور نہیں کیے بلکہ نئی روایت قائم کرتے ہوئے شادی کی خوشی میں باراتیوں پر نوٹوں کے ساتھ ساتھ گرم چادروں اور موبائل فونز کی برسات کردی۔
تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ڈسکہ کے گاؤں کوکل میں پیش آیا جہاں دولہے کے والد نے باراتیوں اور اہل علاقہ پر پیسوں کے ساتھ ساتھ گرم چادروں اور موبائل فونز لٹا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹوں کے ساتھ ساتھ گرم چادروں اور موبائل فونز لے کر اہل علاقہ اور باراتی نہایت ہی خوش دکھائی دیئے۔ پورے علاقے میں اس شادی کی دھوم مچ گئی ہے کیونکہ سینکڑوں گاڑیوں کے بڑے جلوس کے ساتھ گاؤں میں بارات لے جا کر خوب دھوم مچائی گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں