پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ، ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا

کراچی (آئی این پی)سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہیں، جرائم پیشہ عناصر نے پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقے جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ آماجگاہ بن گئے۔عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہیں، سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

مسلح ڈاکو?ں نے پولیس اہلکار عبدالمعیز کو موبائل فون، دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 الگ موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان کو واردات کرتے دیکھا گیا۔مسلح ملزمان پولیس اہلکار کو لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close