جڑواں بہن بھائی کی پیدائش لیکن سالگرہ کا دن ، مہینہ اور سال الگ ، حیران کن واقعہ

اسلام آباد (پی این آئی )امریکا میں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ، سالگرہ کا دن ، مہینہ اور سال الگ ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلفورنیا میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ ایک خاتون کے ہاں جڑواں بہن بھائی کی پیش ہوئی لیکن دونوں کی سالگرہ کا دن ، مہینہ اور سال الگ الگ ہیں ۔لیکن دو مختلف سالوں میں، رپورٹ کے مطابق ایک بچہ 2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔یہ سال کا فرق اس لیے پڑا کیونکہ دونوں بچوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھا۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ پیغام شیئر کیا گیا جس کے مطابق خاتون نے بیٹے کو 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو پیدا کیا جبکہ 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close