نئے سال میں 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن، کب ہوں گے اور پاکستان میں دکھائی دیں گے یا نہیں؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) نیا سال شروع ہوتے ہی آسمانی علم کی دلچسپی رکھنے والوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اس سال کتنے سورج گرہن اور چاند گرہن ہوں گے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال 2022 میں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے تاہم پاکستان میں سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا۔اس حوالے سے ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کے مطابق 30اپریل اوریکم مئی کے درمیان پہلاجزوی سورج گرہن ہوگا جبکہ 25 اکتوبرکو نئے سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہو گا جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں صرف سال کا آخری چاندگرہن جزوی دکھائی دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close