چینی جہاز کے مسافروں نے دو مرتبہ نئے سال کا استقبال کیا

بیجنگ (پی این آئی) جب وقت پیچھے چلا گیا۔ 2022 شروع ہونے کے بعد جہاز پر سفر شروع کرنے والے مسافر 2021 میں منزل پر جا پہنچے، اس طرح انہوں نے دو مرتبہ سال 2022 کے استقبال کا جشن منایا۔ اس حوالے سے دلچسپ خبر چین سے آئی ہے جہاں یہ انوکھے مسافر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سال 2022 کی آمد کا جشن منا کر یکم جنوری 2022 کی رات 02:19 بجے ائر چائنا کی فلائٹ CA625 سے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوئے۔

یہ پرواز 11 گھنٹے 10 منٹ کا سفر طے کر کے مقامی وقت اور تاریخ کے مطابق 31 دسمبر کی رات ساڑھے 9 بجے منزل پر پہنچ گئی۔ یوں اس طرح امریکی سرزمین پر مسافروں کے اترتے وقت پھر سال 2021 ہوگا اور یہ خوش قسمت مسافر لاس اینجلس میں پھر نئے سال کا جشن منایا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close