چڑیا گھر کے شیر نے پنجرے کی صفائی کرنے والے اہلکار کا بازو چبا ڈالا، پولیس نے گولی مار دی

نیپلز (پی این آئی) چڑیا گھر میں شیر نے پنجروں کی صفائی کرنے والے اہلکار کا بازو چبا ڈالا۔ جس کے بعد مقامی پولیس نے شہر کو گولی مار دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیپلز کے چڑیا گھر میں صفائی کرنے والے عملے کے فرد کو کاٹنے پر ٹائیگر کو گولی مار دی گئی، جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیپلز کے چڑیا گھر میں 8 سالہ ٹائیگر نے صفائی کرنے والے کارکن پر حملہ کر کے اس کا بازو دبوچ لیا۔

شیرف نے اسلحے کے ذریعے ٹائیگر کو ڈرا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور اسے گولی چلانی پڑ گئی۔ ٹائیگر کے حملے میں زخمی ہونے والے کارکن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کو کھلانا پلانا یا ان کے پنجرے میں جانا صفائی کرنے والوں کا کام نہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہلاک کیا جانے والا ویکو نامی ٹائیگر گزشتہ برس ہی نیپلز کے چڑیا گھر لایا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close