گیس کا بحران،چولہا جلانے سے پہلے گھروں میں اجتماعی دعا ہونے لگی

اسلام آباد(آئی این پی) یا اللہ ہمیں گیس دے، پاکستانیوں کے دل کی آواز،گھر گھر کی کہانی، ملک بھر میں گیس بحران کے باعث شہریوں نے چولہا جلانے سے پہلے اجتماعی دعا کرنا شروع کردی۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز بنانے والی ایک خاتون کی طنزیہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔ماچس لگائی، چولہا جل گیا تو جشن بھی منانا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز بنانے والی کراچی کی خاتون کی طنزیہ ویڈیو نے دل جیت لیے۔خیال رہے کہ ملک میں گیس کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے اور منگل کولکی مروت میں بھی خواتین نے احتجاج کیا اور اس دوران گیس کے بل بھی نذر آتش کیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close