شادی کی رسموں کے دوران سوتی ہوئی دُلہن،دلچسپ ویڈیو خوب وائرل

ممبئی(پی این آئی)بھارتی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں دُلہن کو رسموں کے دوران نیند کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شادی کا دن ہر کسی کی زندگی کا ایک بہت بڑا اور اہم ترین دن ہوتا ہے، اس دن کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے مکمل خاندان خصوصاً دُلہن بننے والی لڑکیاں مہینوں قبل ہی جتن شروع کر دیتی ہیں مگر ایسے میں اگر تھکاوٹ کے سبب شادی کی رسموں کے دوران ہی نیند آ جائے تو ساری تیاری اور خوشی ماند پڑ جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بیاہ کر سُسرال آنے والی نئی نویلی دُلہن اور دولہے کے ساتھ رسمیں ادا کرتے ہوئے صبح کے 6 بج گئے اور تھکن سے نڈھال دُلہن رسموں کے دوران ہی سو گئی۔اس وائرل ہوتی پوسٹ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگوں کو ہنسنے اور دُلہن پر ترس کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close