جہیز میں لاکھوں روپےمانگنے والے دولہا کی دلہن والوں نےپٹائی کردی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )دلہا کو جہیز میںلاکھوں روپے کا مطالبہ گلے پڑ گیا ، دلہن والوں نے پھینٹی لگا دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہا اور اس کے گھر والوں نے جہیز میں لاکھوں روپے مانگ لیے ۔ یہ واقعہ ضلع غازی آباد میں پیش آیا جہاں دولہا کے گھر والوں نے میرج ہال میں پہنچنے کے بعد دلہن والوں سے جہیز میں 10 لاکھ روپے کی

نقدی کا مطالبہ کر دیا ۔ دلہن والوں نے شادی کے اس موقع پر دلہا والوں کو بہت سمجھایا منت سماجت کی لیکن دلہا والے ٹھس سے مس نہ ہوئے ان کا یہ رویہ دیکھ کر دلہن والوں کو غصہ آگیا اور دلہا کی پھینٹی لگا دی ۔ دلہن والوں کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہےکہ پہلے انہوں نے تین لاکھ جبکہ ایک لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دلہا کو دی لیکن انکا لالچ بڑھ گیا اور دلہن کی رخصتی سے قبل انہوں نےدس لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close