حاصل پور کے نجی کالج میں ڈانس کرنے والی لڑکیاں کون تھیں؟ نئے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

حاصل پور (پی این آئی) بہاولپور کے کے علاقے حاصل پور کے نجی کالج کی تقریب میں لڑکیوں کے لباس میں لڑکے رقص کر رہے تھے۔ اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ چند روز قبل حاصل پور کے کالج کی تقریب میں پرنسپل اور اساتذہ کی موجودگی میں ڈانس کی ویڈیو نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا تھا کیونکہ ویڈیو میں ڈانس کرتی ہوئی لڑکیاں نظر آ رہی تھیں۔ لیکن نئے انکشاف کے بعد لڑکوں کے رقص کرنے پر سیل کیے گئے کالج کے پرنسپل نے کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ واپس لینے اور کالج کو ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نجی کالج کے پرنسپل سمیت اسٹاف کے چالیس افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، قانونی ماہرین نے مقدمہ درج کرنے اور کالج کو سیل کرنے کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ کالج میں لڑکیوں کے لباس میں رقص کرنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ تقریب نجی نوعیت کی تھی۔ واضح رہے کہ بہاولپور کی تحصیل حاصل پورکے نجی کالج کی تقریب میں دو لڑکوں کی لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ جانے کے نتیجے میں صوبائی حکومت نے کالج کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close