برطانیہ میں بھی پولیس مقابلہ،ایک شخص ہلاک کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے اور اسے انتہائی حیرت سے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بات برطانوی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے کہ لندن میں پولیس مقابلے میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص ایک بینک اور دکان میں داخل ہوا تو پولیس نے اسکا پیچھا کیا،

پولیس نے گولی چلانے سے قبل ملزم کی گاڑی کو روکا بھی تھا۔ اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھ رہے، اس لیے عوام کی زندگیوں کو اس واقعے سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس مقابلے کا یہ واقعہ Kensington پیلس کے قریب پیش آیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close