رن وے پرطیارے کا ٹائر پنکچر، مسافروں کودھکا لگانا پڑگیا،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی ) رن وے پرطیارے کا ٹائر پنکچر،مسافروں کودھکا لگانا پڑگیا،ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں رن وے پرطیارے کا ٹائرپھٹا تو مسافروں کودھکا لگانا پڑا۔تفصیلات کے مطابق نیپال کے بجورہ ائیرپورٹ کے رن وے پراڑان کے وقت طیارہ کا پچھلا ٹائرپھٹ گیا

اورطیارہ رن وے پرکھڑا ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کے مسافروں نے کپتان کو پریشان دیکھا تو طیارے سے نیچے اتر کر جہاز کودھکا لگاکر رن وے سے ہٹا دیا ۔ مسافروں کے دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے جبکہ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close