میری پیدائش سے قبل ماں کو غلط ایڈوائس دی، برطانوی لڑکی نے ڈاکٹر کے خلاف لاکھوں پاؤنڈ ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں ایوی ٹومبیز نامی لڑکی ایوی ٹومبیز نامی لڑکی نے اپنی پیدائش سے قبل اس کی ماں کو غلط مشورہ دنیا والے ڈاکٹر کے خلاف لاکھوں پاؤنڈ ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا ہے۔20 سالہ ایوی ٹومبیز پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کےعارضےSPINA BIFIDA کی شکار ہے۔ اس نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنےکا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔

ایوی ٹومبیز پیرا شو جمپنگ اسٹار ہے، وہ گھڑسواری کےمقابلوں میں حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل اسپیکر بھی ہے اور پرنس ہیری اور میگھن سے بھی خصوصی ملاقات کرچکی ہے ۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ٹومبیز ہرجانے کی مد میں لاکھوں پاؤنڈ حاصل کرسکے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close