کراچی (پی این آئی) پاکستان میں ایک اور انوکھی واردات ہو گئی ہے۔ اور اب کی بار چڑیا گھر میں سے ہتھنیوں کے دانت چوری کر لیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کی دونوں ہتھنیوں کے دانت غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس معاملے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔ کراچی کے چڑیا گھر میں چار ہاتھی تقریباً 10 سال پہلے ایک ساتھ لائے گئے تھے،
جن میں سے دو چڑیا گھر اور دو کو سفاری پارک میں رکھا گیا تھا۔ چڑیا گھر کی مدھو بالا اور نور جہاں نامی دونوں ہتھنیوں کے دانت غائب کردیے گئے ہیں، اس معاملے سے انتظامیہ بے خبر نکلی۔ تاہم انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہتھنیوں کے دانت گنا اور درختوں کی شاخیں کھانے سے گر گئے ہوں گے۔ دوسری طرف سفاری پارک میں موجود 2 ہاتھیوں کے دانت سلامت ہیں لیکن یہ انکشاف ہونے پر انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں