اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ،وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے، استعفے کا مطالبہ، ویڈیو آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے نواحی علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے۔اس جلسے سےوفاقی وزیر اسد عمر نے بھی خطاب کیا۔اس جلسے کے دوران ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا اور مائیک سنبھال کر عمران خان کے خلاف نعرہ لگادیا، نوجوان نے ’نو عمران، اونلی عوام‘ کا نعرہ لگایا۔مقامی لوگوں کی طرف سے بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلسے میں موجود یہ شخص اسد عمر اور دیگرکےخطاب کے بعد اسٹیج پر آیا۔

اس نوجوان نے جلسے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا، جیسا کہ مقامی ایم این اےراجا خرم شہزاد نے کہا ہے، اگلی بار وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔پی ٹی آئی جلسے میں اسٹیج پر موجود شخص نے کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہوگا۔اس شخص کو کسی دوسرے کارکن نے نہیں روکا اور وہ اپنی بات کہہ کر اسٹیج سے ہٹ گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close