میری پنسل چوری ہو گئی، چھوٹ ابچہ ہم جماعت کے خلاف پرچہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا

نئی (پی این آئی) ہمسایہ ملک بھارت سے آنے والی دلچسپ اطلاع کے مطابق وہاں ایک چھوٹا بچہ اپنی کلاس میں چوری کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع کرنال میں تھانے کا عملہ اس وقت حیران و پریشان ہو گیا جب ایک بچہ چند چھوٹے چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر اپنےہم جماعت کے خلاف پنسل چوری کرنے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

بچے کی طرف سےتھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لیے آنے والے بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بھارتی پولیس آفیسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ۔اس حوالے سےوائرل ہونے والی ویڈیو میں بچوں کو پولیس افسر سے پنسل چوری کرنے والے بچے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست کرتے سنا جاسکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close