مردہ قرار دیا جانے والا شخص ایک رات سرد خانے میں گزارنے کے بعد زندہ ہو گیا

نئی دہلی(پی این آئی)انڈیا میں روڈ ایکسیڈنٹ میں ’ہلاک ہونے والا شخص‘ رات سرد خانے میں گزارنے کے بعد زندہ ہو گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نئی دہلی کے مشرقی علاقے مراد آباد میں 45 سالہ سریش کمار کی ایک موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکر ہوئی اور جس میں وہ بری طرح زخمی ہوئے اور تشویشناک حالت میں ایک نجی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی جائزے کے بعد ہی انہیں مردہ قرار دیا جس کے بعد ان کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال پہنچایا گیا۔میڈیکل سپرٹنڈنٹ راجندرا کمار نے اتوار کے روز ایف آئی اے کو بتایا ’میں نے خود حادثے کا نشانہ بنانے والے شخص کا جائزہ لیا تھا، اس میں زندگی کے کوئی آثار باقی نہیں تھے، اسی لیے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد سریش کمار کی ’لاش‘ کو سرد خانے منتقل کیا گیا اور ان کے رشہ داروں کو اطلاع دی گئی کہ آ کر ’لاش‘ وصول کر لیں۔رشتہ دار کسی دوسرے شہر رہتے ہیں اس لیے انہیں آنے میں سات گھنٹے لگے، اس دوران ’لاش‘ سرد خانے میں پڑی رہی۔’پوسٹ مارٹم اور دیگر کاغذی معاملات مکمل ہوئے تو رشتہ داروں کو ’لاش‘ کے پاس لے جایا گیا۔‘ان کے رشتہ دار ’لاش‘ کو دیکھ کر رونا شروع ہوئے جب کہ ایک لڑکا لپٹ گیا۔

اسی وقت مذکورہ شخص کے جسم میں حرکت محسوس ہوئی، جو بڑھتی گئی۔ڈاکٹرز کو بلایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ شخص زندہ ہے۔ اس کے بعد پھر سے علاج شروع کر دیا گیا ہے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سریش کومے میں چلے گئے ہیں تاہم وہ ٹھیک ہو سکتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک بہت بڑا معجزہ ہے۔‘اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے کہ کیسے ایک زندہ شخص کو مردہ کیسے قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close