غربت ، بھوک اور افلاس، امیر آدمی سے شادی کا جھانسہ، 130 خواتین کو فروخت کر دیا گیا

کابل (پی این آئی) غربت اور بھوک نے افغانستا ن میں ایسی کہانیوں کو جنم دینے کا آغاز کیا ہے جو دل دہلا دینےوا لی ہیں ۔کابل میں بر سر اقتدار گروہ نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر 130 افغان خواتین کو کسی امیر آدمیوں سے شادی کا جھانسہ دے فروخت کر دیا۔ مغربی خبر رساں ادارےکے مطابق طالبان کے صوبائی پولیس چیف دم اللہ سراج نے بتایا کہ اس شخص کو شمالی صوبے جاوزجان میں گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سےضلعی پولیس چیف محمد سردار مباریز نے کہا کہ یہ شخص غریب خواتین کو سہانے سپنے دکھاتا تھا جو اپنے حالات سے تنگ تھیں۔یہ شخص انہیں امیر آدمی سے شادی کا جھانسہ دے کر مختلف صوبوں میں لے کر جاتا تھا اور بعد میں انہیں فروخت کر دیتا تھا اور خریدار انہیں غلام بنا لیتے تھے۔اس آدمی پر الزام ہے کہ اس نے اس طریقے سے 130 خواتین کو فروخت کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص سے مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ کئی مزید انکشافات ہو ں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close