83 سالہ غیر ملکی خاتون نے 28 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار، پاکستان آکر شادی کرلی

اسلام آباد (پی این آئی)سوشل میڈیا پر ایسی شادی کا چرچا جاری ہے جس میں دلہن دلہا سے دس ، بیس یا تیس سال نہیں بلکہ پورے 55 سال بڑی ہے ۔ 28سالہ جوان کا کہنا تھا کہ ہماری دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی اور ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے پھر یہ سلسلہ چلتا رہا اور آج ہماری شادی ہو گئی ہے ۔ 85سالہ خاتون کا تعلق پولینڈسے ہے ، خاتون نے پاکستان آکر دین اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کی اور ان کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا ہے ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ انہیں اردو کی سمجھ نہیں وہ آغاز میں گوگل ٹرانسلیٹر سے مدد لیتی رہیں ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ خاتون سے شادی کیلئے اس نے اپنی منگنی ختم کر دی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close