ایسا کیا ہوا کہ شاہد آفریدی نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا؟ دلچسپ قصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

کراچی (پی این آئی) شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کے ایسے کھلاڑی ہیں جو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مسلسل خبروں میں رہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کے حوالے سے ان کا ماضی کا ایک قصہ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک دفعہ اپنے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگم کی وجہ سے ٹی وی توڑا تھا، پہلے ہمارے ہاں انڈین چینل کے ڈرامے بہت چلتے تھے،

میں اپنی بیگم کو منع کرتا تھا کہ اکیلے میں ڈرامے دیکھ لیا کریں لیکن بچوں کو ساتھ نہ بٹھایا کریں۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ ایک دن میں گھر آیا تو دیکھا کہ ٹی وی پر انڈین ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی سکرین کے سامنے کھڑے ہوکر آرتی (پوجا) کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close