نیویارک (پی این آئی) کسی بھی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے سلامی کی توقع تو کی جاتی ہے لیکن یہ توقع کھانے کے بل کی کی باقاعدہ ڈیمانڈ کی شکل میں نہیں کی جاتی۔ لیکن دور جدید میں یہ بھی ممکن ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں در ج تھا کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان شادی میں کھائے جانے والے کھانے کے لیے 99 ڈالر (تقریباً7ہزار 370 بھارتی روپے ساتھ لائیں) کیوں کہ نوبیاہتا جوڑا مہمانوں کے کھانےکے اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔
رپورٹس کے مطابق ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے اس دعوت نامے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر فی مہمان 99 ڈالر لکھے گئے تھے لیکن اس شادی کے دعوت نامے میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ بچوں کا کھانا مفت تھا اور اس کا کوئی ذکر دعوت نامے میں نہیں کیا گیا تھا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں