امریکی شہری نے منہ پر تھپڑ مارنے کیلئے خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا

اسلام آباد(پی این آئی)بھارت سے تعلق رکھنے والے امریکی شخص نے اپنے منہ پر تھپر مارنے کیلئےایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھا ہے جس کا م صرف یہ ہے کہ جب بھی وہ فیس بک کھولے تو خاتون اس کے منہ پر تھپڑ دے مارے ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق منیش کلارا نامی خاتون کو 8 امریکی ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دیتے ہیں۔

سان فرانسسکو کے کمپیوٹر پروگرامرمنیش سیٹھی کا یہ عجیب و غریب تجربہ سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہے ۔منیش سیٹھی نے اپنی سوشل میڈیا کی لت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ منیش سیٹھی ہفتے میں تقریباً 30 گھنٹے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر گزارتے تھے جو ان کے مطابق تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کررہی تھی۔ کلارا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد سیٹھی نے بتایا کہ اس کی تخلیقی صلاحیت میں 98 فیصد اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close