سرگودہا میں چمگادڑوں نے باغ اجاڑدیئے، رات کو خوفناک آوازیں آنے لگیں، کسانوں میں خوف و ہراس

سرگودہا (پی این آئی) سرگودہا کےے کسانوں میں بھاری بھرکم چمگادڑوں نےپریشانی پھیلا دی ہے۔ یہ کئی کلو وزنی چمگادڑیں سرگودھا میں پھلوں کے باغات پر قابض ہو گئی ہیں، جس سے امرود، کھجور، کینو، انگور اور کیلے کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا کے مختلف علاقوں منگوانہ بنگلا، چک 120 اور شاہ نکڈر کے علاقوں میں بھاری بھرکم چمگادڑوں نے خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ3 سے 4 کلو وزنی ہیوی ویٹ چمگادڑیں رات کے اوقات میں خوف ناک آوازوں کے ساتھ کئی کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں اور دن کے وقت وہ مخصوص باغات اور درختوں پر بسیرا کرتی ہیں۔ان کسانوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ویٹ چمگادڑیں نہ صرف خوف کا باعث بنی ہوئی ہیں بلکہ یہ ان کے باغات تک اجاڑ دیتی ہیں۔کسانوں نے محکمۂ لائیو اسٹاک اور محکمۂ وائلڈ لائف کو اس طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close