لاک ڈاؤن میں لڑکی نے 25 ڈالر سے کاروبار شروع کیا، اب لکھ پتی بن گئی

اسلام آباد (پی این آئی )برطانوی لڑکی جس نے کرونا لاک ڈائون کے دوران صرف 25پائونڈ سے اپنا کاروبار شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس بڑی تعداد میں آرڈر ملنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی 19سالہ میسی کرومپٹن جس نے گزشتہ سال جون میں لاک ڈائون کے دوران اپنی بوریت دور کرنے کیلئے ایک فیشن برانڈ لانچ کیا

اور اس کا نام Boredرکھا ایک ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکائونٹس بنائے اور ان پر اپنے برانڈ کی مصنوعات کی تشہیر شروع کر دی ، میسی کو یہ بزنس شروع کرنے سے پہلے صرف 25پائونڈ کا خرچ آیا ۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق میسی کی مصنوعات تیزی سے مقبولیت کی شکل اختیار کر لی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے آرڈر بھیجنا شروع کر دیے ، اب میسی کا برانڈ مشہور ہو چکا اور ٹک ٹاک پر اسے ایک لاکھ 70ہزار کے قریب افراد نے فالو کر لیا ہے ۔

میسی نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ maisie_cromptonپر ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ مجھے بالکل بھی اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ میرا کاروبار تیزی سے پھیلے گا، انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کاروبار سے اتنی رقم کما لی ہے کہ جلد ہی اپنا ایک گھر خریدنے والی ہوں ۔ میں نے یہ کاروبار صرف بوریت بھگانے کیلئے شروع کیا تھا لیکن اب یہ میرا کل وقتی جاب بن گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں