پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج، پیپلز پارٹی کے سینیٹر سائیکل پر پارلیمنٹ جا پہنچے

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے رات گئے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی سائیکل چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود ہے جو انہیں گرنے سے بچانے کے لیے سائیکل کو تھامے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی اور اپوزیشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close