بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ، یہ کیسے ممکن ہے؟ فواد چوہدری نے طنزیہ ٹوئٹ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سیکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔ جمعرات کو فواد چوہدری نے ہیش ٹیگ ٹی ٹوئنٹی میمز کے ساتھ ٹوئٹ کیا، اس میمز کے ساتھ بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے وہ خود بھی سوشل میڈیا میمرز میں شامل ہوگئے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سیکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے،جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز منسوخ کردی تھی۔ بعد ازاں پاکستان نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی ، اور اس موقع پر شائقی کرکٹ انہیں سیکیورٹی سیکیورٹی کہتے ٹرول کرتے رہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close