لمبی دم والے چمگادڑ نے نایاب پرندوں کا عالمی مقابلہ جیت لیا، 3 ہزار ووٹوں کی برتری سے چمگادڑ نے کامیابی حاصل کی

ولنگٹن (پی این آئی) نیوزی لینڈ میں لمبی دُم والے نایاب چمگادڑ نے رواں برس کے بہترین پرندے کا ایوارڈ جیت لیاہے۔نایاب پرندوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے مقابلے میںادارے فوریسٹ اینڈ برڈ کی جانب سے مقابلے میں پہلی مرتبہ چمگادڑ کو پرندوں کی فہرست میں شامل کیا گیا اور نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑ کی قِسم پیکا پیکا تُو روا کو مقابلے میں 3 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ادارے کا کہنا ہے کہ اس سال پچھلے برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔اس مقابلے میںنایاب چمگادڑ کو 3 ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی۔ فوریسٹ اینڈ برڈ 17 سالوں سے یہ مقابلہ منعقد کر رہی ہے ، جس میں دنیا بھر سے ووٹنگ کے ذریعے بہترین پرندے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے پھوٹتے ہی چمگادڑ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جارہا تھا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close