فلائنگ ٹیکسی سروس شروع، ایک سواری کو کتنی رقم ادا کرنی ہو گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)2024 کے بعد سے روم جانے والے مسافر شہر کے مرکز میں بھی اپنی ٹیکسی کی سواری کے لیے ہوائی جہاز سے جا سکیں گے۔تاہم برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ تبھی ممکن ہوگا اگر مرکزی ہوائی اڈے کو چلانے والی کمپنی اور جرمن سٹارٹ اپ کے درمیان یہ منصوبہ شیڈول کے مطابق شروع ہو جاتا ہے۔

سٹارٹ اپ وولو کاپٹر کو امید ہے کہ وہ فیومیچینی ایئرپورٹ کو روٹر بلیڈ، بیٹری سے چلنے والی دو سیٹوں والی فلائنگ ٹیکسی، جو یہ تیار کر رہی ہے، کا پہلا مقام بنائے گے۔روم ایئرپورٹ کے سی ای او مارکو ٹرونکون نے کہا کہ ہوائی ٹیکسی میں سفر میں، جو عمودی طور پر ٹیک آف اور لینڈ کرتی ہے، تقریباً 15 منٹ لگیں گے، جبکہ کار کے ذریعے 45 منٹ یا اس سے زیادہ وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سواری کو ابتدائی طور پر تقریباً 150 یورو ادا کرنے ہوں گے، سروس کے مین سٹریم میں آنے سے قیمت میں کمی کا امکان ہے۔’ رابطہ بہت تیز ہو جائے گا۔ یہ ایک خاموش سفر ہو گا اور … اخراج کی سطح صفر ہو جائے گی۔

وولو کاپٹر جو 2011 میں شروع ہوئی تھی کے سی سی او کو امید ہے کہ وہ تین سال میں یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے کمرشل پرواز کا لائسنس حاصل کر لے گے اور پھر آپریشنز شروع کر دے گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close