پیٹرول پمپ کے مالک نے مفت پیٹرول دینا شروع کر دیا، وجہ انتہائی دلچسپ نکلی

نئی دہلی (پی این آئی)ذاتی خوشی ہو یا کسی اپنے کی خوشی کا کوئی لمحہ، ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ قیمتی تحائف کے ذریعے دوسروں کو بھی اس میں شریک کرے۔ انڈین ریاست مدھیہ پردیش میں راجیندرا سینانی نامی شہری نے اپنی معذور بھانجی کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں دو روز تک مفت پیٹرول تقسیم کیا۔راجیندرا سینانی مدھیہ پردیش کے بیتل نامی علاقے میں ایک پیٹرول پمپ کے مالک ہیں۔

ان کی سماعت و گویائی سے محروم بھانجی کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو خوشی کے اظہار کے لیے اپنے پیٹرول پمپ سے دو روز تک مخصوص اوقات میں مفت پیٹرول تقسیم کیا۔‘انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق راجیندرا سینانی کا کہنا تھا کہ ’قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم بھانجی کے ہاں نو اکتوبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی جس پر میں بہت خوش تھا۔ٗاپنے تحفے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’13 سے 15 اکتوبر کو صبح 9 سے 11 اور شام 5 سے 7 بجے کے دوران 10 فیصد اضافی پیٹرول تقسیم کیا گیا۔‘جو صارفین 100 روپے کا پیٹرول خرید رہے تھے انہیں پانچ فیصد اضافی اور جو 200 سے 500 روپے کا پیٹرول خرید رہے تھے انہیں 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا گیا۔پاکستان کی طرح انڈیا میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔انڈین کرنسی کے مطابق بیتل میں پیٹرول کی فی لٹر قیمت 113.99 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں