گوگل میں یہ چیزیں سرچ کرنے سے آپ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)گوگل ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر روز اور ہر وقت کوئی نا کوئی شخص کچھ نا کچھ سرچ کر رہا ہوتا ہے۔گوگل پر چیزیں سرچ کرنا اور نت نئی چیزوں کے متعلق گھر بیٹھے جان لینا بہت ہی آسان ہے لیکن اگر گوگل نہ ہوتو زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو گوگل پر سرچ کرنے سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے غلط اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کا تعلق بھی ایسے افراد میں سے ہے جو گوگل پر ہر چیز سرچ کرتے ہیں تو پہلے یہ ضرور پڑھ لیں۔

1۔ مصنوعات کی پائیداری:
اگر آپ کوئی مخصوص چیز کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں کہ جو آپ کی جلد، ہاضمے یا کسی بھی معاملے کے لئے بہتر ہے یا نہیں تو آپ کو گوگل پر اس کا جواب ہاں بھی ملے گا اور منفی بھی ملے گا۔اس لئے بہتر ہے کہ اس معاملے میں کسی ماہر سے مشورہ کرلیا جائے۔
2۔ کیڑے:
اگر تو آپ کو کیڑوں سے متعلق کچھ سرچ کرنا ہی ہے تو مخصوص سرچ اصطلاحات استعمال کریں کیونکہ اس طرح ایسی چیزیں سامنے آجائینگی جو آپ کی ذہنی صحت بھی متاثر کر سکتی ہے۔

3۔ اپنا نام سرچ کرنا:
اگر آپ اپنے نام کو گوگل کریں گے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ کچھ ناخوشگوار نتائج کا سامنا ہوجائے، آپ کی چند بری تصاویر، ماضی کی معلومات، غیر مناسب مواد وغیرہ، چونکہ وہ مواد یا تصاویرڈیلیٹ کرنا آپ کے لیے ممکن نہیں تو اپنے نام سے سرچ کرنے سے بھی گریز کرنا چاہئے۔
4۔ تمباکو نوشی کرنے والوں کے پھپڑے:
انٹرنیٹ تمباکو نوشی کے عادی افراد کے بیمار پھیپھڑوں کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے، جو کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ پریشان کردیں۔

5۔ ٹرانسلیشن:
گوگل سے جو ترجمہ آپ کے سامنے آئے گا وہ شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ جملے کا مطلب کچھ سے کچھ ہوجائے۔
6۔ جلدی امراض:
اگر چہرے پر کوئی دانہ یا دھبہ ہو تو گوگل نہ کریں۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنے اتنی زیادہ معلومات اور تصاویر آجائیں گی جو کہ ہلا کر رکھ دیں گی۔

7۔ بیماری کے حوالے سے معلومات:
اپنے مرض کی علامات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا ذہنی طور پر دھچکا پہنچا سکتا ہے، بلکہ بدترین اور بے چینی کا شکار کرسکتا ہے، اسکے لئے بہتر ہے کہ کسی ماہر ویب سائٹ پر موجود معلومات سے مدد لی جائے۔
8۔ جرم کے متعلق معلومات:
یہ کافی سنگین بھی ہوسکتا ہے، جیسے آپ گوگل پر سرچ کریں کہ کوئی ہتھیار کیسے بنایا جاتا ہے وغیرہ، چاہے ایسا تفریح کے لیے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، مگر مختلف ممالک میں سیکیورٹی ادارے اس طرح کی سرچز کو ہمیشہ ٹریک کرتے ہیں، اور آپ کا آئی پی ایڈریس ان کے ڈیٹابیس میں جاسکتا ہے۔آگر آپ بھی ان چیزوں میں سے کسی حوالے سے سرچ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو فوراً رک جائے ورنہ آگے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔

close