سبحان اللہ، خدائے بزرگ کا معجزہ، طوطے نے قرآن پاک کی سورتیں اور درود شریف یاد کر لیا، دندان ساز کا طوطا سورۂ لہب، اخلاص اور الکوثر خوبصورتی سے پڑھتا ہے

عمان (پی این آئی) عرب دنیا کے اہم ملک اردن سےتعلق رکھنےوالے دندان ساز نے اپنے پالتو طوطے کی تربیت اس انداز میںکی ہے کہ وہ قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ درود شریف، کلمہ شہادت اور بعض اذکار اس خوبصورت سے کرتا ہے کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوا لی رپورٹس کے مطابق ’’مدلل‘‘ نامی اس طوطے کے مالک حسین السوالمہ اردن میںایک چھوٹی سی ڈینٹل لیبارٹری چلاتے ہیں۔ انہیںپرندے پالنے کا بہت شوق ہے۔

ان کی لیبارٹری میں کئی قسام کے پرندے موجود ہیں۔ لیکن ان میں سے ’’مدلل‘‘ نامی طوطے کی ان دنوں سوشل میڈیا میں بہت چرچا ہے۔حسین السوالمہ کا اکہنا ہے کہ ’’مدلل‘‘ طوطوں کی کاسکونسل سے تعلق رکھتا ہے۔ جسے بولی سیکھنے والے پرندوں میں سب سے ہوشیار سمجھا جاتا ہے۔ اس طوطے کو حسین السوالمہ نے اس وقت خریدا تھا، جب اس طوطےکی عمر 6 ماہ تھی۔ وہ گزشتہ 5 برسوں سے اس طوطے کی تربیت کر رہے ہیں۔ تاہم وہ اسے عام الفاظ کے بجائے قرآن کریم کی آخری تین چھوٹی سورتیں سکھا چکے ہیں۔ جن میں سورۂ لہب، سورۂ اخلاص اور سورۃ الکوثر شامل ہیں۔” مدلل “مذکورہ سورتوں کو کسی اچھے قاری کی طرح عمدہ ادائی اور خوبصورت آواز کے ساتھ پڑھتا ہے۔ تاہم سورۃ الاخلاص کی آخری آیت میں لفظ ’’کفواً‘‘ کی ادائی اس کیلئے کافی مشکل ہے۔ ان سورتوں کے بعد حسین السوالمہ مدلل کو مزید سورتیں یاد کرا رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close