2061میں کورونا سے بھی زیادہ خطرناک بیماری کا حملہ! ٹائم ٹریول کے دعویدار نےبڑی خوفناک پیشنگوئی کر دی

نیویارک(پی این آئی) وقت میں آگے یا پیچھے کی طرف سفر (ٹائم ٹریولنگ)کے متعلق بھی دو آراءپائی جاتی ہیں۔ کچھ لوگ اس کے حق میں دلائل دیتے ہیں تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ بہرحال گاہے بگاہے ٹائم ٹریول کرنے کے دعویدار سامنے آتے رہتے ہیں ا ور حیران کن دعوے کرتے رہتے ہیں۔

اب ایسا ہی ایک اور ٹائم ٹریولر سامنے آ گیا ہے۔ دی سن کے مطابق اس آدمی کا نام ایری یورمنی ہے جس نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں وقت میں آگے کی طرف 2714ءتک سفر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایری یورمنی نے ویڈیو میں یہ تشویشناک دعویٰ بھی کیا ہے کہ ٹائم ٹریولنگ کرتے ہوئے جب وہ 2061ءمیں پہنچا تو اس سال کورونا وائرس کی طرح کی ایک خوفناک وباءنے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آج سے 40سال بعد آنے والی یہ وباءکورونا وائرس کی نسبت کہیں زیادہ تباہ کن تھی۔ اس میں شرح اموات 30فیصد سے زائد تھی، جو ماضی میں آج تک آنے والی تمام وباؤں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ وباءانسانوں کے بنائے ہوئے ایک مصنوعی وائر س کے ذریعے پھیلی تھی۔ ویڈیو میں یہ آدمی کچھ اور دعوے بھی کرتا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ 2029ءسے دنیا میں ایک نیا قانون لاگو ہو گا جس کے تحت ہر پانچ سال بعد ایک ہفتہ ایسا رکھا جائے گا کہ اس ہفتے کے دوران ہر چیز جائز اور قانونی ہو گی۔ اس شخص نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹائی ٹینک کا ڈوبنا کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ اس جہاز کو منصوبہ بندی کے تحت غرق آب کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد لوگوں کو تکلیف پہنچانا تھا۔ جہاز کے کچھ وی آئی پی مسافر اور کپتان ’دی اولمپک‘نامی ایک جہاز کے ذریعے ٹائی ٹینک سے فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد اسے ڈبو دیا گیا۔2029ءسے امریکہ میں ہر طرح کی شراب پا بندی عائد کر دی جائے گی۔ ایری نے اپنی ایک ویڈیو میں اپنے 4فالوورز کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ بھی اس کے ساتھ ٹائم ٹریول کر سکتے ہیں۔ایری نے اپنی اس ویڈیو میں کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جھوٹ بولتا ہوں۔ میں چار لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ ٹائم ٹریول کریں۔ یہ لوگ واپس آ کر میری سچائی کی گواہی دیں گے۔یہ شخص ٹک ٹاک اکاؤنٹ@aesthetictimewarper پر ٹائم ٹریولنگ کے متعلق ویڈیوز پوسٹ کرتا رہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close