خوبرو برازیلین ماڈل کو عرب شیخ کی لاکھوں ڈالرز کے عوض شادی کی پیشکش، ماڈل نے کیا کہہ کر آفر ٹھکرا دی؟

برازیلیا(پی این آئی) برازیل میں اپنے آپ سے شادی کرنے والی ایک خوبرو ماڈل نے ایک عربی شیخ کی طرف سے شادی کی پیشکش کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔ کریس گالرا نامی اس ماڈل نے بتایا ہے کہ اسے بے شمار مردوں کی طرف سے شادی کی آفرز آتی رہتی تھیں۔

 

ان میں ایک عربی شیخ بھی شامل تھا جس نے مجھے پیشکش کی تھی کہ اگر میں اپنے آپ سے شادی کرنے کی بجائے اس کے ساتھ شادی کر لوں تو وہ مجھے 5لاکھ ڈالر (تقریباً 8کروڑ 47لاکھ روپے)دے گا۔33سالہ کریس گالرا کا کہنا تھا کہ ”میں مردوں پر انحصار سے عاجز آ چکی تھی جس کی وجہ سے میں نے اپنے آپ سے شادی کا فیصلہ کیا تھا چنانچہ اس عربی شیخ کی پیشکش بھی میں نے ٹھکرا دی۔اس شخص نے مجھ سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کیا اور ابھی تک وہ مجھے میسجز بھیجتا رہتا ہے۔“ گالرا نے بتایا کہ ”میں شروع میں سمجھتی تھی کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی مرد کے ساتھ تعلق میں رہنا ضروری ہے۔ پھر کچھ عرصہ مجھے سنگل گزارنا پڑا۔ اس دوران مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے پیروں پر بھی کھڑی ہو سکتی ہوں۔میں ہمیشہ تنہائی سے خوفزدہ رہتی تھی لیکن یہ وہ وقت تھا جب میں نے اپنے آپ کے بارے میں اچھا محسوس کرنا سیکھا اور اپنے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close