کراچی میں خاتون نے ایکساتھ کتنے بیٹوں کو جنم دیدیا؟ مزدور باپ خوشی سے نہال ہو گیا

کراچی (پی این آئی)محنت کش تین بیٹوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیاز منزل کے قریب نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔بچوں کا والد سعید پیشے کے اعتبار سے مزدور ہے اور بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش پر انہوں نے کہا کہ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، اللہ کا شکر ہے جس نے شادی کے بعد پہلی اولاد تین بیٹے عطا کیے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کی صحت بہتر ہے، ان کامزدور والد اسپتال کی جو فیس دے سکے گا صرف وہی وصول کریں گے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے والدین انتہائی خوش ہیں۔کورونا وبا کے دوران ایل آر ایچ کے گائنی یونٹ نے 24 گھنٹے بہترین سروسز فراہم کیں ہیں۔اس سے قبل پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بتایا کہ پانچوں بچے لڑکے ہیں اور انہیں جنم دینے والی خاتون کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق تمام بچے اور ماں صحت مند ہیں ، سب کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں کورونا کے دوران بچوں کی پیدائش میں کمی کا انکشاف ہوا ۔ خیبرپختونخواہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیو) پروگرام کے ذریعے کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ صوبہ میں وائرس کے جہاں سماجی و معاشی اثرات مرتب ہوئے وہاں اس خطے میں بچوں کی پیدائش کے تناسب میں بھی کمی آئی ہے۔ایل ایچ ڈبلیو پی کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اعجاز خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش میں کمی کا رجحان صوبے پر کورونا کے معاشی اثرات کا باعث ہے۔ اس دوران متعدد افراد ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جس کی وجہ سے وہ خاندانی منصوبہ بندی کے ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں