راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کے شہری محمد بوٹا نے 42 سال بعد ایم بی بی ایس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محمد بوٹا ولدعلی محمد نے 1979 میں لاہور کے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالب علم کے طور پرداخلہ لیا ،1981 میں انہوں نے راولپنڈی میڈیکل کالج میں مائیگریشن کرا لی۔ یونیورسٹی پالیسی کے تحت دس سال تک داخل ہونے والا طالبعلم فیسیں اداکرکے دوبارہ
اسی داخلہ میں امتحان دے سکتاہے اسی پالیسی کے تحت وہ مسلسل یونیورسٹی کی فیسیں اداکرتے رہے ۔ اس دوران انہوں نےایم بی بی ایس امتحانات بھی دیے کامیابی نہ مل سکی 2020 میں ایک بار پھر انہوں نے امتحان کےلیے داخلہ بھجویا اور2021 میں 1700 میں سے 984 نمبر لیکر کامیابی حاصل کی ۔ اس حوالے سےمحمد بوٹا کا کہنا ہےکہ لاہور میڈیکل کالج میں 1979 میں داخلہ لیا 1980 کے سیشن میں کلاسز شروع کیں تاہم 1981 میں لاہور سے مائیگریشن کرواکر راولپنڈی میڈیکل کالج میں داخلہ لیا تو اس دوران میں میڈیکل پڑھتا بھی رہا اور ملازمت بھی کرتا رہا مسلسل جدوجہد کے بعد بالاخر اللہ نے سرخروکیا اور ایم بی بی ایس کاامتحان 42سال بعد پاس کرلیا ، انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی جب وہ آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے اس وقت ہوئی اور
اس وقت ان کی عمر 67 سال ہے ان کے چھ بچے ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں