پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سورج سب سے پہلے طلوع ہوتا ہے

شکرگڑھ (پی این آئی) ملک کا وہ علاقہ جہاں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے، پہلی مرتبہ اس علاقے کا نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طلوع آفتاب کے حوالے سے ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے شہریوں کی اکثریت کو پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ ملک کے کس علاقے میں سب سے پہلے سورج طلوع ہوتا ہے، جبکہ پاکستان کے معیاری وقت بھی کس علاقے میں طے کیا گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت سرحدی علاقے میں واقع گاوں وہ علاقہ ہے جہاں ناصرف پاکستان کا معیاری وقت طے کیا گیا، بلکہ اسی علاقے میں ہر روز پاکستان میں سب سے پہلے سورچ طلوع ہوتا ہے۔ یہ علاقہ پنجاب کے ضلع ناروال کی تحصیل شکرگڑھ کا مسرور نامی گاوں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گاوں ایک انتہائی خوبصورت اور پرسکون دیہی علاقہ ہے۔ گاوں مسرور میں 1951 میں پاکستان کا معیاری وقت طے کیا گیا تھا۔پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سورج سب سے پہلے طلوع ہوتا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close