صدر عارف علوی اور ان کی اہلیہ شناخت چھپا کر نتھیا گلی پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی نے اپنی شناخت چھپا کر گلیات کی پائپ لائن میں چہل قدمی کی۔ انہوں نے نتھیا گلی کے مصروف بازار میں کھانا بھی کھایا اور سینکڑوں خاندانوں کے درمیان نے نتھیا گلی کے موسم کا مزہ لیا۔ صدرمملکت نے یہ انکشاف اپنے ایک ٹویٹ میں کیا کہ وہ خود اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ سیر و تفریح کرنے گلیات پہنچ گئے تھے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

میں ایک دن کے لیے گلیات گیا وہاں ثمینہ اور میں نے شناخت چھپا کر پائپ لائن میں چہل قدمی کی۔ وہاں سیکڑوں خاندان لطف اندوز ہو رہے تھے، موٹو ٹنل اور پائپ لائن 1891 کے برطانوی انجینئرز اور سروئیرز کا ایک شاہکار ہیںصدرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے نتھیاگلی کے مصروف بازار میں کھانا بھی کھایا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے ملک امین اسلم اور خیبرپختونخوا حکومت کو سیاحوں کیلئے شاندار انتظامات پر شاباش بھی دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close