اغواء کیا گیاگونگا بہرا نوجوان بازیاب، اغواء کرنے کے الزام میں سگا باپ گرفتار

لاہور (آن لائن) تھانہ ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قوت گوئی اور سماعت سے محروم 24 سالہ نوجوان سعد کو بازیاب کروالیا ہے۔ پولیس نے سعد کے اغواء میں ملوث مغوی کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مغوی سعد کے والد خواجہ سعید کی مغوی کی والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی جبکہ تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے سعد کے اغواء کا باقاعدہ مقدمہ درج کر رکھا تھا۔۔۔

واپڈا نجکاری کے خلاف ہزاروں واپڈا ملازمین کا احتجاجی دھرنا

لاہور (آن لائن) بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف واپڈا ملازمین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی دھرنے کا اہتمام آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین نے کیا تھا جبکہ مظاہرے کی قیادت یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کی۔ دھرنا جس میں ملک بھر سے واپڈا کے ملازمین نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری حکومتی مفادات کے خلاف ہے۔ واپڈا ملازمین اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چند گھنٹے دھرنا جاری رہنے کے بعد یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے واپڈا ملازمین کا احتجاجی دھرنا 15 ستمبر تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے 14 ستمبر تک واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو 15 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close