دنیا کا سب سے بڑا جھولا تیار ہو گیا، جھولے میں پارٹیاں بھی ہو سکیں گی، افتتاح کب اور کہاں ہو گا؟

متحدہ عرب امارات (پی این آئی) دنیا کا سب سے بڑا جھولا متحدہ عرب امارات میںبلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے ” عین دبئی ” کو 21 اکتوبر سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے جھولےمیں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو جلد ہی شہر کے اہم پرکشش مقامات میں شامل ہو جائے گا۔ایک بار پورا چکر لینے میں یہ جھولا 38 منٹ کا وقت لے گا جس میں سیاح فضا میں بیٹھ کر دبئی کے خوبصورت نظاروں کا مزا لے سکیں گے۔اس جھولے کیبن کو انتہائی پر تعیش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ڈنر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ جس میں سالگرہ، منگنی اور شادیایوں کی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔اس انوکھے جھولے کے ہر کیبن کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس میں پہلی آبزرویشن کیبن، سوشل کیبن اور پرائیویٹ کیبن شامل ہیں۔آبزرویشن کیبن ان لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی دبئی کا 360 ڈگری کا مشاہدہ نہیں کیا۔جس کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 130 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 سے 12 سال کے بچوں کا ٹکٹ 100 درہم ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close