کابل سے روانگی کے بعد امریکی فوجی طیارے میں سوار افغان خاتون نے بچی کو جنم دے دیا

لندن (پی این آئی)کابل سے امریکی فوجی طیارے کے ذریعے نکالے جانے والے افغان شہری مختلف مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک افغان خاتون نے افغان شہریوں کو کابل سے جرمنی لے جانے والی پرواز کے دوران بچی کوجنم دیا ہے۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کا سی 17 طیارہ مشرق وسطیٰ سے فرانس کی سرحد کے قریب واقع رامسٹین ایئربیس پر اڑ رہا تھا جب ایک خاتون زچگی کے درد میں مبتلا ہوئی۔ یو ایس ایئر موبلٹی کمانڈ جو ایئر لفٹ اور ایرو میڈیکل انخلا کی سروسز فراہم کرتی ہے، نے ٹویٹ کیا کہ خاتون نے ہسپتال منتقل کیے جانے سے پہلے ہوائی جہاز کے کارگو خلیج کے اندر بچی کو جنم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچی دونوں اچھی حالت میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close