نیویارک(پی این آئی)فوٹو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر سے صارفین نت نئے موبائل فونز اور کیمروں کی مدد سے لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر رہے ہیں جس پر وہ زیادہ لائیکس وصول کرنے کے خواہش مند نطر آتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق انسٹاگرام تقریباً ایک ارب سے زائد افراد کے زیر استعمال ہے اور اس کے صارفین کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافے کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔ایپلی کیشن پر زیادہ لائیکس حاصل کرنے کی دوڑ میں مرغی کے انڈے کی تصویر نے گلوکارہ آریانے گرینڈے اور لیونل میسی کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس انڈے کی تصویر ’ورلڈ ریکارڈ ایگ‘ نامی ہینڈل سے 2019 میں پوسٹ کی گئی تھی جس کا مقصد بھی زیادہ لائیکس حاصل کرنا تھا اور اس صارف نے تصویر کے کیپشن میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس بار فوٹو گرافی کے عالمی دن کےموقع پر اس انڈے کی تصویر نے 55 ملین (5 کروڑ 50 لاکھ) سے زائد لائیکس حاصل کرلیے ہیں۔انسٹاگرام پر 10 پسندیدہ تصاویر میں گلوکارہ آریانا گرینڈے سمیت بیلی ایلش اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی شامل ہیں لیکن ایک انڈے کی تصویر ان سب پر بھاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں